top of page
  • Writer's picture24newspk

پاکستان کے اسٹائلش اوپنر سعید انور لیجنڈری کرکٹر

Updated: Jul 27, 2023


24 نیوز پی کے: پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بڑے بڑے نام آئے ہیں ان میں زیادہ تر باؤلرر شامل ہیں ۔پاکستانی ٹیم میں ہمیشہ سے بلے بازوں کی کمی رہی ہے لیکن کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے بیٹنگ میں اپنا نام کمایا ۔اپنی عمدہ بیٹنگ سے پوری دنیا میں لوہہ منوایا۔آج ہم آپ کو ایسے کھلاڑی کے بارے میں بنائیں گے جنہوں نے اپنی عمدہ بیٹنگ سے پوری دنیا میں نام کمایا اور آج بھی ان کا نام دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتاہے، ہم بات کر رہے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے کرکٹر لیجنڈ سعید انور کی۔سعید انور 6 ستمبر 1968 کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئے۔


سعید انور پاکستان ٹیم کے بہترین اوپنر تھے ان کے ساتھ عامر سہیل کی جوڑی پوری دنیا میں مشہور تھی۔سعید انور نے پاکستان کے لئے 13 سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی ۔سعید انور نے انٹرنیشنل کیرئر کا آغاز یکم جنوری 1989 کو پرتھ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا تھا۔سعید انور نے پاکستان کے لئے بڑے ریکارڈ بنائے اور اپنی عمدہ بیٹنگ سے پاکستان کو کئی میچ جتوائے۔اب بات کرتے ہیں سعید انور کے انٹرنیشنل کیریئر کی،سب سے پہلے بات کرتے ہیں ٹیسٹ کرکٹ کی۔


ٹیسٹ کرکٹ کیریئر


سعید انور نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 23 نومبر 1990 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصل آباد میں کیا۔سعید انور نے اس میچ میں سعید انور دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے۔اس کے بعد سعید انور ایک زمہ دار بالے کو طور پر ابھرے اور کامیابی کی طرف اپنا سفر جاری رکھا۔سعید انور نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں پاکستان کے لئے 55 ٹیسٹ میچ کھیلے ۔انہوں نے 55 ٹیسٹ میچوں میں 91 اننگز کھیل کر 45.52 کی اوسط سے 4052 رنز بنائے جس میں 11 سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں ،ان کا ایک اننگز میں سب زیادہ اسکور 188 ہے جو انہون نے 1999 میں دورہ بھارت کے دوران بھارت کے خلاف بنایا۔


اب آپ کو بتاتے ہیں کہ سعید انور نے ٹیسٹ کرکٹ میں کس ملک کے خلاف کتنی سنچریاں اسکور کیں ۔سب سے پہلے بات کرتے ہیں پانچ مرتبہ ورلڈ کپ وننر آسٹریلیا کی۔سعید انور نے آسڑیلیا کے خلاف 3 سنچریاں اسکور کیں ان کا سب زیادہ اسکور 145 ہے جو انہوں نے 1998 میں راولپنڈی میں اسکور کیا تھا۔اس کے بعد انگلینڈ کی بات کریں تو لیجنڈ بلے باز سعید انور نے انگلینڈ کے خلاف ایک سنچری اسکور کی ۔سعید انور نے سنچری انگینڈ میں لارڈز میں بنائی ۔سعید انور نے 1996میں 176 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور انگلش تماشائیوں کو اپنے بہترین بلے بازی سے داد دینے پر مجبور کر دیا۔نیوزی لینڈ کی بات کریں تو سعید انور نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو سنچریاں اسکور کیں،انہوں نے 169 رنز کی عمدہ اننگز 1994 میں نیوزی لینڈ میں کھیلی۔




سعید انور نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں ایک سنچری اسکور کی۔انہوں نے 1999 میں کولکتہ میں بھارتی تماشائیوں کے سامنے ایک عمدہ اننگز کھیلی انہوں نے 189 رنز بنائے ۔سری لنکا کے خلاف سعید انور نے 2 سنچریاں اسکور کیں۔ان کا سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ اسکور 136 ہے جو انہوں نے 1994 مین کولمبو میں کیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف ایک سنچری اسکور کی۔انہون نے 118 کی اننگز کھیلی یہ اننگز سعید انور نے 1998 میں ڈربن میں کھیلی۔بنگلادیش کے خلاف انہوں نے ایک سنچری اسکور کی انہوں نے 101 رنز کی اننگز 2001 میں ملتان میں کھیلی ۔اب بات کرتے ہیں کہ سعید انور نے کس ٹیم کے خلاف اپنے کیریئر میں کتنے رنز بنائے ؟


سب سے پہلے بات کرتے کہ سعید انور نے کس ٹیم کے خلاف زیادہ رنز بنائے؟ تو سری لنکا وہ ٹیم ہے جس کے خلاف سعید انور نے 57.43 کی اوسط سے 919 رنز بنائے جس مین 2 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں اسکور کیں ۔اس کے بعد آسٹریلیا ٹیم ہے جس کے خلاف لیجنڈ سعید انور نے 59.06 کی اوسط سے 886 رنز بنائے جس تین سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں اسکور کیں ۔انگلینڈ کے خلاف سعید انور نے 38.92 کی اوسط سے 545 رنز بنائے ان اننگز میں ایک سنچری اورتین نصف سنچریاں شامل ہیں ۔زمبابوے کے خلاف 39.92 سے 519 رنز بنائے جس میں 5 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔نیوزی لینڈ کے خلاف لیجند سعید انور نے 52.25 کی اوسط سے 418 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔روایتی حریف بھارت کی بات کریں تو سعید انور نے 57.80 کی اوسط سے 289 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف سعید انور نے 23.25 کی اوسط سے 279 رنز بنائے سعید انور نے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری اسکور کی۔


ون ڈے کرکٹ کیریئر


سعید انور نے ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے لئے بڑے ریکارڈ بنائے۔سعید انور ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے بہترین اوپنر بلے باز تھے۔ان کی بیٹنگ کے لوگ دیوانے تھے ان کی تعریف ان کے مخالف بھی کرتے تھے۔سعید انور کے ون ڈے کیریئر پر نظر ڈالیں تو سعید انور نے پاکستان کے لئے 247 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے۔انہوں نے 39.21 کی اوسط سے 8824 رنز بنائے جس میں 20 سنچریاںاور 43 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔سعید انور نے پاکستان کی طرف سے ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کیں ،سعید انور کو ریٹائر ہوئے 17 سال ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک ریکارڈ قائم ہے۔سعید انور نے ون ڈے میں سب زیادہ اسکور 194 رنز بھارت کے خلاف بنایا جو کافی سالوں تک ورلڈ ریکارڈ رہا جسے زمبابوے کے کے بلے باز چارلس کیون نے 2009 میں بنگلادیش کے خلاف 194 رنز بنا کر برابر کر دیا تھا اس کے بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے پہلی ڈبل سنچری اسکور کی اس کے بعد یہ ریکارڈ ٹوٹتا گیا اب روہت شرما کے پاس یہ اعزاز ہے انہوں نے 256 رنز کی اننگز کھیل کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔



سعید انور نے ون ڈے کرکٹ میں کس ٹیم کے خلاف کتنی سنچریاں اسکور کیں ؟آئیے آپ کو بتاتے ہیں ۔سب سے پہلے بات کرتے ہیں سری لنکا کی،سعید انور نے سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں ان کی تعداد سات ہے اور ان کی سری لنکا کے خلاف بہترین اننگز 126 ہے جو انہوں نے 1990 میں کھیلی تھی۔روایتی حریف بھارت کے خلاف سعید انور نے 4 سنچریاں اسکور کی ہیں ۔ان کی بہترین اننگز 194 ہے جو انہوں نے 1997 میں کھیلی تھی۔نیوزی لینڈ کے خلاف سعید انور نے 4 سنچریاں اسکور کیں ان کی بہترین اننگز 113 رنز ہے جو انہوں نے 1999 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کھیلی تھی۔



سعید انور نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 سنچریاں اسکور کیں ،ان کی بہترین اننگز 131 ہے جو انہون نے 1993 میں کھیلی تھی۔آسٹریلیا کے خلاف سعید انور نے ایک سنچری اسکور کی ان بہترین اسکور 104 جو انہون نے 1994 میں راولپنڈی میں کھیلی تھی۔زمبابوے کے خلاف سعید انور نے 2 سنچریاں اسکور کیں ان کی بہترین اننگز 103 ہے جو انہوں نے 1999 کے ورلڈ کپ میں کھیلی تھی۔اب بات کرتے ہیں سعید انور کی مخالف ٹیموں کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں رنز کی،سعید انور نے کس ٹیم کے خلاف اپنے کیریئر میں کتنے رنز بنائے آئیے آپ کو بتاتے ہیں ۔



سب سے پہلے بات کرتے ہیں آسٹریلیا کی تو سعید انور نے آسٹریلیا کے خلاف 30 میچوں میں 23.55 کی اوسط سے 684 رنز بنائے جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے۔انگلینڈ کی بات کریں تو سعید انور نے انگلینڈ کے خلاف 11 میچوں میں 488 رنز بنائے ان کی بیٹنگ اوسط 44.36 رہی ،انہوں نے 5 نسف سنچریاں اسکور کیں۔روایتی حرف بھارت کے خلاف سعید انور نے 50 میچ کھیلے اور 43.52 کی اوسط سے 2002 رنز بنائے۔انہوں نے بھارت کے خلاف 4 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں اسکور کیں ۔



سعید انور نے نیوزی لینڈ کے خلاف 32 میچ کھیلے اور 45.00 کی اوسط سے 1260 رنز بنائے۔انہوں نے 4 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔سری لنکا کے خلاف 52 میچ کھیلے اور 44.85 کی اوسط سے 2198 رنز بنائے جس میں 7 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سعید انور نے 17 میچ کھیلے اور 35.60 کی اوسط سے 534 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔جنوبی افریقہ کے خلاف 24 میچ کھیلے اور 17.30 کی اوسط سے 398 رنز بنائے ۔زمبابوے کے خلاف سعید انور نے 15 میچ کھیلے اور 58.58کی اوسط سے 703 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں اور 4 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔


سعید انور پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر ہیں انہوں نے2003 کے ورلڈ کپ کے بعد رٹائرمنٹ لے لی تھی۔ 2001 میں ان کی بیٹی کے انتقال کے بعد سعید انور کا رجھان مذہب کی طرف ہو گیا اور وہ اب زیادہ وقت تبلیغ میں گزرتا ہے۔اب پوری دنیا میں لوگ ان کو ایک مذہبی اسکالر کے طور پر جانتے ہیں اور لوگ ان کو پہلے سے بھی زیادہ ان کی عزت اور احترام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کرکٹ سے بلکل کنارہ کشی کی ہوئی ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ وہ کسی ٹی وی چینل پر یا کسی لیگ میں نظر نہیں آتے۔آج بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو سعید انور جیسے لیجنڈ بلے باز کی ضرورت ہے جو ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کرے۔



2,038 views0 comments
bottom of page