top of page
  • Writer's picture24newspk

فاسٹ باﺅلر عمر گل کے کرکٹ کیریئر کا اختتام،آنکھیں نم ہو گئی

Updated: Jul 27, 2023



لاہور (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر عمر گل نے انٹرنیشنل اور دومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔عمر گل 14 اپریل کو پشاور میں پیدا ہوئے انہوں نے پاکستان کے لئے 13 سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی۔عمر گل نے اپنے کیریئر میں 47 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 163 وکٹیں حاصل کیں اور ان کی یک اننگز میں بہترین باؤلنگ 6/135 ہے ۔عمر گل نے ایک ٹیسٹ میچ میں 9/164 وکٹیں ان کی میچ میں بہترین باؤلنگ ہے۔عمر گل نے ٹیسٹ کیریئر میں ایک اننگز میں 12 دفعہ 4 وکٹیں حاصل کیں اور 4 دفعہ 5 وکٹیں حاصل کیں ۔آخری ٹیسٹ میچ 2013 میں جنوبی افریقہ کے لئے کھیلا۔


عمر گل نے اپنے کیریئر کا آغاز 3 اپریل 2003 میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے میچ میں کیا تھا انہوں نے اس میچ میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔عمر گل نے ون ڈے کیریئر میں 130 میچ کھیلے اور 179 وکٹیں حاصل کیں ۔عمر گل کی بہترین باؤلنگ 6/42 ہے۔عمر گل نے کیریئر میں 2 دفعہ پانچ وکٹیں حاصل کیں اور 4 دفعہ ایک میچ میں چار وکٹیں حاصل کیں ۔عمر گل نے اپنی بہترین باؤلنگ سے پاکستان کو کئی میچ جتوائے۔عمر گل نے آخری دفعہ ایک روزہ میچ سرفراز احمد کی کپتانی میں 2016 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔


عمر گل نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی انہوں نے گرین شرٹ میں پاکستان کے لئے 60 میچ کھیل کر 85 وکٹیں حاصل کیں ۔ عمر گل کی 5/6 بہترین باؤلنگ ہے۔عمر گل نے ٹی 20 میں اپنی باؤلنگ سے پاکستان کو بہت سے میچ جتوائے۔عمر گل ورلڈ کپ 2009 کی جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں ۔ عمر گل نے ٹی 20 کیریئر کا آغاز 2007 میں کینیا کے خلاف کیا تھا۔انہوں نے ورلڈ ٹی ٹونٹی 2007 کا فائنل کھیلا۔عمر گل نے 2 دفعہ پانچ وکٹیں حا صل کی اور 4 دفعہ 4 وکٹیں حاصل کیں ۔عمر گل نے آخری ٹی ٹونٹی میچ 2016 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

عمر گل نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 125 میچ کھیلے اور 479 وکٹیں حاصل کیں ان کی بہترین باؤلنگ 8/78 ہے۔عمر گل نے 3 دفعہ ایک میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ 27 دفعہ ایک میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔عمر گل نے ٹی 20 کرکٹ میں 167 میچ کھیلے اور 222 وکٹیں حاصل کیں ۔


عمر گل 2016 کے بعد قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے انہوں نیشنل ٹی 20 کپ 2020 میں بلوچستان کی نمائندگی کی اور انہوں نے آخری میچ پنجاب کی ٹیم کے خلاف کھیلا اور ان کو پنجاب کی ٹیم نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔عمر گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کی بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اورجذبات پر قابو نہیں رکھ سکے۔انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ چھوڑنا نہیں چاہتے لیکن ای دن سب کو جانا پڑتا ہے۔میں نے سوچ سمجھ کر فیصلا کیا ہے۔میں نے پاکستان کے لئے دل سے کھیلا ہے اور اپنی طرف سے 100 فیصد پرفارمنس دکھانے کی کوشش کی ہے۔




1,688 views0 comments
bottom of page