Search
آسٹریلیا کے خلاف مقابلے سے قبل دو پاکستانی کھلاڑی آپس میں ہی لڑ پڑے ، تہلکہ خیز ویڈیو وائرل
- 24newspk
- Dec 7, 2023
- 1 min read

کینبرا(24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کے درمیان کینبرا ٹیسٹ میچ سے قبل تکرار کی ویڈیو سامنے آگئی۔کینبرا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد اور نوجوان بیٹر سعود شکیل کے درمیان بحث ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
نوجوان کرکٹرسعود شکیل سینئیر کرکٹر سرفراز احمد سے سوال کرتے دیکھائی دے رہے ہیں کہ میں کب تک آپ کے کام آتا رہوں گا؟ جس پر سرفراز احمد نے جواب دیا کہ آپ میرے کسی کام کے نہیں ہو، میں نے آپ کو کبھی کچھ کرنے کی ہدایت نہیں کی۔جس پر سعود شکیل نے کہا کہ آپ نے تب بھی تبادلہ کیا، اس لیے میں آپ کیلئے فائدہ مند تھا۔
Comentários