کراچی کنگز نے ٹیم سے نکال کر غلطی کی ؟ محمد عامر کی دبئی میں جاری ٹی 10 لیگ میں اپنی باؤلنگ سے تباہی
- 24newspk
- Dec 9, 2023
- 1 min read

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹی 10 لیگ میں دھوم مچا دی۔
دبئی میں جاری ٹی 10 لیگ میں فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ایک مرتبہ پھر سے یہ ثابت کر دیاہے کہ وہ دنیا کے بہترین باؤلرز میں سے ایک ہیں ۔محمد عامر نے ٹی 10 لیگ میں مخالف ٹیم ’چنئی بریوز‘‘کی بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں اور اپنی ٹیم کو فتح یاب کروانے میں اہم کردارا دا کیا جس کی تعریفیں بھارتی میڈیا بھی کرنے پر مجبور ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر جو ٹی 10 لیگ میں ’’ نیویارک سٹرائیکرز‘‘ کی نمائندگی کر رہے ہیں اور گزشتہ روز ابوظہبی کے زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں محمد عامر نے اپنی بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے مخالف ٹیم چنئی بریوز کی 2اوورز میں محض 7 رنز دیتے ہوئے 4 وکٹیں گرائیں اور ٹیم کو صرف 75 رنز پر محدود کر دیا جس نےنیویارک سٹرائیکرز کی جیت کو مزید آسان بنا دیا ۔
Commentaires