top of page

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل شان مسعود اور بابراعظم میں کیسا تعلق چل رہا ہے ؟

  • Writer: 24newspk
    24newspk
  • Dec 5, 2023
  • 1 min read

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے آسٹریلیا میں موجود ہے۔قومی ٹیم کی قیادت نوجوان کرکٹر شان مسعود کر رہے ہیں ۔ورلڈ کپ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی کپتانی سے بابر اعظم کو ہٹا دیا تھا۔نئے کپتان کے آنے کے بعد بابر اعظم کے نئے کپتان شان مسعد کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں ؟سابق کپتان سرفراز احمد کے مطابق بابر اعظم اور شان مسعود کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور بابر اعظم کپتان کے ساتھ ساتھ ہیں اور وہ ٹیم میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا اپنے ملک میں ہمیشہ ٹف رہی ہے اور کوشش کریں گے کہ انہیں ہم بھی ٹف ٹائم دیں۔


آسٹریلیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود اچھے طریقے سے ٹیم کو لے کر چل رہے ہیں، وہ پہلی بار کپتانی کر رہے ہیں ۔وکٹ کیپر بلے بازسرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان سے نکلتے وقت ہم گول بنا کر نکلے تھے اور ہمارا گول یہی ہے کہ یہاں اچھی کرکٹ کھیلیں گے، 4 روزہ میچ کے لیے پرائم منسٹر الیون اچھی ٹیم ہے ہمیں اچھی پریکٹس ملے گی۔

Comments


bottom of page