بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے قبل دل کی باتیں کہہ ڈالیں
- 24newspk
- Oct 27, 2023
- 1 min read

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) ورلڈ کپ میں مسلسل تین میچ ہارنے کے بعد قومی ٹیم جیت کے عزم سےآج گراؤنڈ میں اترے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے گفتگو کے دوران دل کی باتیں کہہ ڈالیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لگاتار تین میچوں میں شکست اور خاص طور پر افغانستان سے اپ سیٹ شکست کے بعد پلیئرز کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ جب ہم نیچے سے اٹھتے ہیں تو سیدھا ٹاپ پر جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم ایسا بہت بار کر چکے ہیں کہ نیچے سے اوپر اٹھے ہیں، تمام کھلاڑی وہ وقت یاد رکھیں۔
کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں کو متحد رہنے کا سبق دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے تو سب کو آسانی ہو گی۔ ہم نے پہلے بھی کر کے دکھایا ہے، ہم کم بیک کر چکے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ آج پاکستان اپنا اہم میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔پاکستان نے اب چار میچ کھیلنے ہیں اور چاروں میچ لازمی جیتنے ہیں تب ہی پاکستان سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر سکتا ہے۔
Commentaires