افغانستان کیخلاف میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے پلان بتاتے ہوئے بڑا دعویٰ کر دیا
- 24newspk
- Oct 23, 2023
- 1 min read

چنئی (24 نیوز پی کے)پاکستان اور افغانستان کے درمیان ورلڈ کپ 2023 کا میچ آج چنئی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کا افغانستان کیخلاف ہونے والے میچ سے قبل فاسٹ بولر شاہین خان آفریدی کا بیان سامنے آ گیا۔
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ کپ جیتنے کا بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈ کپ جیت کر تاریخ بنانے کیلئے بھارت میں موجود ہیں، افغانستان کیخلاف بہترین مہارت دکھانی ہو گی جس کے پاس ورلڈ کلاس سپنرز ہیں تاہم ہماری بیٹنگ بھی اچھی چل رہی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کےخلاف میچ سے متعلق پلان بتاتے ہوئے کہا کہ مڈل اوورز کھیل کے بعد کے مرحلے میں ریورس سوئنگ پر توجہ رکھنی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کےمقابلے میں بھارت میں گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتی اس لئے باولر کیلئے ضروری ہے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو جائے کیونکہ پچ میں باونس زیادہ نہیں۔ آخری دو میچوں سے جو سیکھا ہے وہ اگلے میچوں میں کام آئے گا۔
آپ کو بتاتا چلیں کہ پاکستان ورلڈ کپ میں لگاتار دو میچ ہار چکا ہے ،پہلے بھارت سے شکست ہوئی اس کے بعد آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کی بولنگ اٹیک اس طرح نہیں چل رہا جس طرح کی ان سے توقع تھی۔آسٹریلیا کے خلاف حارث رؤف کو بہت رنز پڑے اور وہ ہمارے مین بولر ہیں لیکن ایک اچھی خبر ہے کہ شاہین آفریدی اپنی فارم میں واپس آرہے ہیں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کیں اور ابھی تک مجموعی طور پر انہوں نے ورلڈ کپ میں چار میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔
Comments