top of page

سرجری کے بعد نسیم شاہ نیم بے ہوشی کی حالت میں والدہ کو یاد کر کے روتے رہے ، ویڈیو دیکھیں

  • Writer: 24newspk
    24newspk
  • Oct 5, 2023
  • 1 min read

ree

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ انگلینڈ میں ہسپتال میں کندھے کی سرجری کے بعد والدہ کو یاد کر کے رونے لگے۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے غنودگی کی حالت میں کہا کہ والدہ کی بہت یاد آ رہی ہے، میری والدہ مجھ پر فخر کرتی ہوں گی؟

نسیم شاہ نے روتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میری والدہ دنیا کی بہترین ماں ہیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ نسیم شاہ گزشتہ ماہ ہونے والے ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھےجس کے بعد وہ ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر ہو گئے تھے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں سرجری تجویز کی تھی ۔شائقین کرکٹ ان کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں اور ان کی ورلڈ کپ میں کمی محسوس کر رہے ہیں اور جلد ان کو دوبارہ ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔


Comments


bottom of page