top of page

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے میں ۔۔۔،رومان رئیس نے تہلکہ خیز بیان

  • Writer: 24newspk
    24newspk
  • Apr 28, 2023
  • 1 min read

ree

کراچی (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس نے نیا پنڈورہ باکس کھول دیا۔رومان رئیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے میڈیا کے ذریعے سنا تھا کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے میں سابق وزیر اعظم اور سابق کپتان کرکٹ ٹیم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا ہاتھ ہے۔


حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس نے ایک یوٹیوبر کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں میزبان نے رومان رئیس سے سوال کیا کہ 'سیفی بھائی (سرفراز احمد) کی جو کپتانی گئی اس میں کیا عمران خان صاحب ملوث تھے؟'۔جواب میں رومان رئیس نے کہا 'یہ بات میڈیا کے ذریعے سننے میں تو آئی تھی کہ جب پاکستان کا میچ بھارت سے ہوا تھا تو شاید عمران خان صاحب نےسرفراز احمد کو کہا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرلینا، یا بولنگ کرنا، میرے خیال سے ان کی بات نہیں مانی گئی، تو شاید اس کی وجہ سے کچھ ہوا ہو کہ بات نہ ماننے پر سرفراز احمد کو قیادت سےہٹا دیا ہو'۔


Comments


bottom of page