فخر زمان اور سلمان آغا آج آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ہونگے یا نہیں ۔۔۔؟
- 24newspk
- Oct 20, 2023
- 2 min read

بنگلورو( مانیٹرنگ ڈیسک )آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے کانٹے دار مقابلوں اور اپ سیٹ میچوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس ورلڈ کپ میں نیدرلینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں سب کو حیران کر دیا تو دوسری طرف افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دے کر باقی ٹیموں کے لئے پریشانی بڑھادی ہے۔ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا حدف حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم بھارت کی بولنگ کے سامنے ڈھیر ہو گئی ،اب پاکستان کا پانچ دفعہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ آج اہم میچ کھیلے گا۔اتنے بڑے میچ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی بیمار ہو گئے جس کی وجہ سے ان کی آج کے میچ میں شمولیت کا امکان نہیں ہے۔
پاکستان آج بنگلورو میں اپنا اہم میچ آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا ، اس میچ میں پاکستان کی جانب سے اوپنر بیٹر فخر زمان اور سلمان آغا کھیلیں گے یا نہیں ؟ اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ "جیو نیوز " کے مطابقاوپنر بیٹر فخر زمان آسٹریلیا کیخلاف میچ کیلئے فٹ نہیں ہوسکے ہیں کیونکہ ان کے گھنٹے کا علاج جاری ہے اس لیے وہ آج کے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔توقع کی جارہی ہے کہ فخر زمان آئندہ ہفتے تک فٹ ہوجائیں۔
دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ سلمان علی آغا کو گزشتہ روز کی ٹریننگ کے بعد بخار ہو گیاہے اس لیے وہ بھی آسٹریلیا کیخلاف میچ نہیں کھیل پائیں گے ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارت میں وائرل انفیکشن کی وجہ سے پاکستان کے کافی کھلاڑی بیمار ہو گئے تھے جن میں اسامہ میر شاہین آفریدی ،سلمان آغا اور دیگر کھلاڑیوں کو بخار ہو گیا تھا لیکن اب ان کی طبیعت ٹھیک ہے
Comments