top of page

'' فیلڈنگ کے دوران کھلاڑیوں کی سوچ کہیں اور ہوتی، معلوم نہیں کیا سوچ رہے ہوتے ہیں،، بابر اعظم

  • Writer: 24newspk
    24newspk
  • Oct 24, 2023
  • 1 min read

ree

چنئی(24 نیوز پی کے)افغانستان کے خلاف میچ میں خراب فیلڈنگ پرپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے۔ پاکستان کی ناقص فیلڈنگ بولنگ اور سست روی سے بیٹنگ کی وجہ سے قومی ٹیم کو افغانستان سے پہلی دفعہ ون ڈے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ افغانستان کو مبارک پیش کرتا ہوں، کرکٹ ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے۔


کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اس شکست سے ٹیم کو دکھ ہوا ہے، بولنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں تھی جبکہ مڈل اوور میں سپینرز نے اچھے اوورز نہیں کیے، فیلڈنگ کے دوران کھلاڑیوں کی سوچ کہیں اور ہوتی، معلوم نہیں کیا سوچ رہے ہوتے ہیں، کوشش ہوگی باقی جتنے میچز ہیں انہیں جیتیں۔کپتان بابر اعظم نے اپنی کپتانی کے حوالے سے کہا کہ مجھ پر کپتانی کا بوجھ نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کلک نہیں کر پا رہی، فیلڈنگ میں فوکس پورا نہیں ہو رہا۔کپتان بابر اعظم نے خود پر ہونے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف کیا مہم چل رہی ہے میرے علم میں نہیں ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل تیسری شکست ہے اور اب مزید شکست کی گنجائش نہیں ہے۔قومی ٹیم تینوں شعبوں بیٹنگ ،فیلڈنگ اور بولنگ میں ناکام رہی۔









Comments


bottom of page