Search
قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے ورلڈ کپ کیلئے بھارت جانے سے پہلے سوشل میڈیا پر کس کے ساتھ تصویر شیئر
- 24newspk
- Sep 28, 2023
- 1 min read

ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت پہنچ گئی ہے اور 6 اکتوبر سے نیدرلینڈ کے خلاف پہلا میچ کھیلے گا۔قومی ٹیم کی کل براستہ دبئی بھارت روانہ ہوئی تھی اور کل ہی بھارت کے شہر حیدرآباد پہنچ گئی ۔قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے روانی سے پہلے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کی جس میں وہ اپنے والدین کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہوں نے لکھا کہ میں اپنے سب سے بڑے اثاثے والدین کی دعاؤں کے ساتھ ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو رہا ہوں اپنی دعائوں میں ہمیں یاد رکھیں ۔
امام الحق کی اس تصویر کو صارفین نے بہت پسند کیا ہے۔پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
Comments