top of page

لنکن پریمیئر لیگ : بابر اعظم کو کپتان نہ بنائے جانے پر مداح ناراض

  • Writer: 24newspk
    24newspk
  • Jul 30, 2023
  • 1 min read

ree

کولمبو ( 24 نیوز پی کے) لنکن پریمیر لیگ 2023 ایڈیشن میں بابر اعظم کو کولمبو سٹرائیکرز ٹیم کا کپتان نہ بنانے پر مداح نارض اور حیران رہ گئے ۔


سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لنکن پریمیر لیگ (ایل پی ایل ) کی فرنچائز کولمبو سٹرائیکرز نے فینز کیلئے کپتان کے نام کا اعلان کیا، جس کے بعد بابراعظم کے مداحوں نے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ فرنچائز کی جانب سے وسیع تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔اس سے پہلے 11 جون کو ہونے والے ڈرافٹ میں کولمبو اسٹرائیکرز نے بابر اعظم کو براہ راسٹ ٹیم کا حصہ بنایا تھا، توقع کی جارہی تھی کہ ٹیم کی قیادت بابراعظم کے سپرد ہوگی تاہم فرنچائز نے نروشن ڈکویلا کپتان نامزد کیا۔


کولمبو سٹرائیکرز کی فرنچائز میں بابراعظم، امام الحق کے علاوہ نسیم شاہ، وہاب ریاض، افتخار احمد اور محمد نواز کو کولمبو سٹرائیکرز کے سکواڈ میں شامل ہیں۔ایونٹ کا چوتھا ایڈیشن 30 جولائی سے 22 اگست تک منعقد ہوگا۔

Comments


bottom of page