top of page

پی سی بی نے پی ایس ایل سیزن 9کے ممکنہ شیڈول کا اعلان کردیا

  • Writer: 24newspk
    24newspk
  • Sep 28, 2023
  • 1 min read

ree

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 9 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی صدارت میں پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ جس کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9کے میچز آئندہ سال 2024میں 8فروری سے24مارچ تک ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق کونسل کے آئندہ اجلاس میں حتمی شیڈول کی تصدیق کی جائے گی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سیزن 9میں 6ٹیمیں کھیلیں گی، کوئی اضافی ٹیم آئندہ سیزن میں شامل نہیں کی جائے گی۔

Comments


bottom of page